ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پر مریض کے لواحقین کا تشدد۔ ڈاکٹر شدید زخمی۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پر مریض کے لواحقین کا تشدد۔ ڈاکٹر شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر پر ایک مریض بچے کے لواحقین نے تشدد کیا ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ انکے بچے کو ڈاکٹر اور ڈیوٹی سٹاف ٹھیک طرح سے ٹریٹ نہیں کر رہے۔ مشتعل لواحقین نے ڈاکٹر اور ڈیوٹی سٹاف پر تشدد کیا ہے۔ زخمی ڈاکٹر کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔