بہاولنگر صدر سرکل میں ڈاکو راج۔ ڈونگہ بونگہ کے قریب ڈکیتی کی واردات

 بہاولنگر صدر سرکل میں ڈاکو راج۔ ڈونگہ بونگہ کے نواح میں ڈکیتی کی واردات۔ دو موٹر سائیکل سوار لٹ گئے

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بہاولنگر صدر سرکل میں ڈاکو راج۔ ڈونگہ بونگہ کے نواح میں ڈکیتی کی واردات۔ دو موٹر سائیکل سوار لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر سرکل بہاولنگر میں ڈاکو راج برقرار قائم ہو چکا ہے۔ سرشام ڈکیتی کی واردتیں معمول بن چکی ہیں۔ تقریباً ساڑھے سات بجے تین مسلح ڈاکوؤں نے ڈونگہ بونگہ کے نواح میں ٹو آر نہر کے پاس روڈا سنگھ روڈ پر دو الگ الگ موٹر سائیکلوں پر سوار شہریوں کو لوٹ لیا۔ ڈاکو ایک موٹر سائیکل سوار سے گیارہ ہزار روپے اور دوسرے سے ساڑھے چھ ہزار روپے لوٹ کر ڈونگہ بونگہ شہر کی طرف فرار ہو گئے۔