جعلی نمبر پلیٹ؟ نیلی لائٹ، بڑا افسر۔ جعل سازی یا نظروں کا دھوکا؟

 سوزوکی کلٹس نیو ماڈل  پر ٹویوٹا ماڈل پرو باکس 2006  کی نمبر پلیٹ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے زیر استعمال وقوعہ کے وقت ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) جعلی نمبر پلیٹ؟  نیلی لائٹ، بڑا افسر ۔۔۔ جعل سازی یا نظروں کا دھوکا؟ سوزوکی کلٹس نیو ماڈل  پر ٹویوٹا ماڈل پرو باکس 2006  کی نمبر پلیٹ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے زیر استعمال وقوعہ کے وقت ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولنگر نے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی ٹکر مارنے کے بعد موٹر سائیکل کی چابی چھین لی تھی۔ شہری اور اس کے مبینہ ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی تھی۔ وقوعہ کے وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے زیر استعمال گاڑی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی سوزوکی کلٹس نیو ماڈل ہے جبکہ اس پر لگی ہوئی سبز نمبر پلیٹ AWD-971 لگی ہوئی صاف دیکھی جا سکتی ہے۔



محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ریکارڈ کے مطابق AWD- 971 ٹویوٹا کمپنی کی پروباکس 2006 ماڈل کی گاڑی کا نمبر ہے جو کہ 2011 میں رجسٹرڈ ہوئی گاڑی کے مالک کا نام سعید اجمل شاہ ہے۔ سندھ نمبر کی 2006 ماڈل ٹویوٹا گاڑی کی نمبر پلیٹ سوزوکی کلٹس نیو ماڈل پر لگی ہونا اور ایک ذمہ دار محکمہ کے افسر کے زیر استعمال ہونا بہاولنگر کی انتظامیہ اور پولیس کے لیے ایک امتحان سے کم نہیں ہے۔

موقف جاننے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان آصف بھٹہ کے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔ اس کے بعد ان سے میسج کے ذریعے موقف دینے کی درخواست کی گئی تو انہوں نے میسج کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔

جعلی نمبر پلیٹ لگانا قانوناً جرم ہے۔ اسی طرح ذاتی گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ اور نیلی لائٹ لگانے بھی غیر قانونی ہے۔ مگر یہاں قانون صرف عام شہریوں کے لیے ہے۔ بااثر اور طاقتور کے لیے قانون کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

چونکہ ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن ایک اصول پسند آفیسر ہیں اور بہاولنگر کے ساتھ دیرنہ تعلق بھی ہے اس لئے انھیں اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھنا ہو گا