نئے ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا بہاولنگر رانا عثمان خان نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں میرٹ کے فروغ اور کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اظہار

 صحافیوں کے وفد کی نئے ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا بہاولنگر رانا عثمان خان سے ملاقات۔ رانا عثمان خان نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق میرٹ پر کام کرنے اور کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) صحافیوں کے وفد کی نئے ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا بہاولنگر رانا عثمان خان سے ملاقات۔ رانا عثمان خان نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق میرٹ پر کام کرنے اور کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پریس کلب بہاولنگر رانا ثاقب سلیم کی قیادت میں پریس کلب بہاولنگر کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا بہاولنگر رانا محمد عثمان خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹیوٹا بہاولنگر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی ایم ٹیوٹا رانا محمد عثمان خان نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہر کام میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی اور کرپشن کے خاتمے کےعزم کا اظہار کیا۔


یاد رہے کہ ٹیوٹا بہاولنگر میں عرصہ دراز سے کرپشن مافیا کا راج تھا۔ کرپشن مافیا نے بہاولنگر کے فنی تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا تھا۔

کرپشن کے سرغنہ سابق ڈائریکٹر ٹیوٹا بہاولنگر احسن جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شاہد محمود تھے۔ شاہد محمود نے ٹیوٹا بہاولنگر کے ہی ادارے سے کمپیوٹر کا ڈپلومہ کیا اور غریب بچوں کو ملنے والے وظیفہ کی رقم بھی وصول کی۔ جبکہ اس دوران وہ اپنی کلاس سے 45 کلومیٹر دور اپنے دفتر میں بھی حاضر رہے۔ میڈیا کی نشاندہی پر ٹیوٹا افسران نے بادل ناخواستہ انکوائری کروائی اور اسکا ڈپلومہ کینسل کر دیا گیا۔

مگر اسے قرار واقعی سزا نا دی گئی۔ اسی طرح شاہد محمود نے اپنی بیوی کو بیوٹیشن کا جعلی ڈپلومہ کروایا اور اسی جعلی ڈپلومہ کی بنیاد پر شاہد محمود کی بیوی ٹیوٹا بہاولنگر کے ادارے میں انسٹرکٹر تعینات کر دی گئی۔

سابق پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین بہاولنگر نے عرصہ دراز تک احسن جاوید کی من پسند لڑکیوں کو جعلی ڈپلومہ جات پر انسٹرکٹر تعینات کیے رکھا۔ شہری کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے جعلی ڈپلومہ جات جاری کرنے والا جعلی کالج سیل کر دیا اور ڈپلومہ جاری نا کرنے کے بیان حلفی پر اس ادارے کو کھول دیا گیا۔ احسن جاوید کی رکھیل کو بیوٹیشن کی انسٹرکٹر کی نوکری سے جعلی ڈپلومہ کی بنیاد پر نکال دیا گیا تو احسن جاوید شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری بیوٹیشن کا ٹریڈ ہی ختم کرنے کی بھونڈی کوشش شروع کر دی۔

سول سوسائٹی نے کرپشن مافیا کے خلاف سخت مزاحمت کی اور چیئرمین ٹیوٹا کو حقائق سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے بھی چیئرمین ٹیوٹا کو کرپشن مافیا کے خلاف کاروائی کے لیے ڈائریکشن دی۔ سول سوسائٹی کی درخواست پر چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر سید قلندر حسنین شاہ نے چیئرمین ٹیوٹا پنجاب کو خط لکھا کہ کرپشن مافیا سے ضلع کے فنی تعلیمی اداروں کو بچایا جائے۔

وکلاء، تاجر برادری، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور شہر کے نامور صحافیوں نے فنی تعلیمی اداروں کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق نے احسن جاوید سے ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا کا چارج واپس لے لیا اور رانا عثمان خان کو ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا بہاولنگر تعینات کر دیا۔ رانا عثمان خان گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سرگودھا میں تعینات تھے۔

سول سوسائٹی نے رانا عثمان خان کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔