خاوند قصاب بن گیا، چھری کے وار سے بیوی زخمی، مقدمہ درج۔

 خاوند قصاب بن گیا، چھری کے وار سے بیوی زخمی، مقدمہ درج۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) خاوند قصاب بن گیا، چھری کے وار سے بیوی زخمی، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں اقبال مسیح نامی نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کرن بی بی کو اس وقت چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جب خاتون ڈیوٹی پر موجود تھی۔ خاتون میونسپل کمیٹی ڈونگہ بونگہ میں ملازمہ ہے۔ ڈی پی او بہاول نگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی پی او بہاولنگر کی جانب سے ٹیم کو چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے 

ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ

ضلع میں خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارا دین بھی عورتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے۔ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائیگی کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔