لاہور میں دھماکہ۔ دو افراد جان بحق 20 سے زائد زخمی
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں دھماکہ۔ دو افراد جان بحق 20 سے زائد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے انار کلی بازار میں دھماکہ کے نتیجے میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ متعدد موٹر سائیکلوں کو آگ لگ گئی۔ دھماکہ کی وجہ کا فی الحال تعین نہیں کیا جا سکا۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں۔