برطانوی عدالت گڑے مردے اکھاڑنے پر تل گئی۔ لارڈ نذیر پر 1971 میں کزن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ملزم قرار دے دیا۔

 برطانوی عدالت گڑے مردے اکھاڑنے پر تل گئی۔ لارڈ نذیر پر 1971 میں کزن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ملزم قرار دے دیا۔

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی عدالت گڑے مردے اکھاڑنے پر تل گئی۔ لارڈ نذیر پر 1971 میں کزن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ملزم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو برطانیہ کی ایک عدالت نے کشمیری نژاد سابق رکن ہاؤس آف لارڈز، لارڈ نذیر احمد کو 1971 میں اپنی کزن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ملزم ٹہرا دیا۔ لارڈ نذیر احمد کے وکیل نے عدالت کے فیصلے کو حیران کن قرار دیا ہے۔ وکیل کے بقول کیس میں پیش کی گئی شہادتوں کے برعکس فیصلہ آیا ہے۔ انکے وکیل کا کہنا تھا کہ لارڈ نذیر احمد اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔