پریس کلب بہاولنگر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 میں جرنلسٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب۔ مرزا کامران قدیر بیگ صدر ، رانا ثاقب سلیم جنرل سیکرٹری اور طاہر کریم خان نائب صدر منتخب ہو گئے۔
بہاولنگر(محمد نصراللہ خان سے) پریس کلب بہاولنگر کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 میں جرنلسٹ پینل بھاری اکثریت سے کامیاب۔مرزا کامران قدیر بیگ(صدر)،سینئر نائب صدر رانا عابد سعید ،نائب صدر طاہر کریم خان،جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم،جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضی کھوکھر،سیکرٹری انفارمیشن سید سمیع الحق بخاری،سیکرٹری فنانس محمد گلزار جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں قاسم علی شیخ،طارق حفیظ،محمد شفیق چوہدری اور عمران مبین کامیاب قرار پائے۔نومنتخب کابینہ سے ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے حلف لیا۔اس موقع پر رانا عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں،پریس کلب بہاولنگر جمہوری عمل کا امین ہے، ہر سال انتخابات کا انعقاد اس کلب کا خاصہ ہے جس پر پریس کلب کے ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے اس موقع پر نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ منتخب ہونے والی کابینہ کے اراکین اپنے صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے،نومنتخب صدر مرزا کامران قدیر بیگ نے کہا کہ جس طرح دوستوں نے مجھ سمیت میری تمام کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انکا مشکور ہوں، انشاءاللہ سال 2022 میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کی ترقی کے لیے پوری تندہی سے کام کریں گے۔ تقریب سے نومنتخب جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم , مفتی محمد نصر اللہ خان سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے بھی خطاب کیا۔