حکومت ب فارم کا حصول آسان بنائے یا پھر سکول داخلے کے لئے ب فارم کی شرط ختم کرے۔ عمران وٹو

 حکومت ب فارم کا حصول آسان بنائے یا پھر سکول داخلے کے لئے  ب فارم کی شرط ختم کرے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) حکومت ب فارم کا حصول آسان بنائے یا پھر سکول داخلے کے لئے ب فارم کی شرط ختم کرے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر عمران وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ب فارم کا حصول آسان بنائے اور ب فارم بنوانے کے لیےیونین کونسل سے برتھ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرے تاکہ والدین با آسانی ب فارم بنوا سکیں۔ برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے والدین کو یونین کونسلز کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے ب فارم کا حصول آسان بنایا جائے یا پھر سکول میں داخلہ کے لیے ب فارم کی شرط فوری طور پر ختم کر دی جائے۔ ب فارم کی وجہ سے لاکھوں بچوں کا تعلیم سے محروم رہنے کا امکان ہے۔