ڈاکوؤں کا ناکہ۔ 10 سے زائد راہگیر لٹ گئے۔

 ڈاکوؤں کا ناکہ۔ 10 سے زائد راہگیر لٹ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈاکوؤں کا ناکہ۔ 10 سے زائد راہگیر لٹ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ رحمان توگیرہ کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ تین مسلح ڈاکووں نے ناکہ لگا کر 10 سے زائد راہگیروں کو لوٹ لیا ۔مسلح ڈاکووں راہگیروں سے نقدی،موبائل فون چھین فرار ہو گئے ۔ ڈاکو راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔