مری میں پھنسے صارفین کے لیے پی ٹی اے کا احسن اقدام

 مری میں پھنسے صارفین کے لیے پی ٹی اے کا احسن اقدام۔ زیرو بیلنس والے صارفین کو فری کال کی سہولت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی اے کا احسن اقدام۔ مری میں پھنسے صارفین کو زیرو بیلنس کی صورت میں فری کال کی سہولت۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مری اور گلیات کے علاقوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بیلنس نہ رکھنے والے وہ موبائل فون صارفین جو اس وقت ان علاقوں میں موجود ہیں، انہیں فوری طور پر مفت آن نیٹ کالوں کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

‏پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹروں نے گلیات کے علاقوں میں پھنسے ہوئے صارفین کو زیرو بیلنس ہونے پر اپنے نیٹ ورک کے نمبروں پرمفت کالوں کی سہولت فراہم کردی ہے۔ صارفین مزید معلومات کے لیے اپنے متعلقہ آپریٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

‏مزید برآں، پی ٹی اے نے تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں خاطر خواہ متبادل انتظامات ضرور رکھیں ۔