نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ محمد افضل بندیشہ نامی شخص جانبحق
کھچی والہ ( ظہوراحمد نظامی سے) نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ محمد افضل بندیشہ نامی شخص جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق کھچی والہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر محمد افضل بندیشہ نامی شخص جانبحق ہو گیا ہے۔ مضروب کو فائر لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر کھچی والا لایا گیا تھا جہاں پر جانبر نا ہو سکے۔ تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نا ہو سکی ہے۔