دھند کے باعث مین ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار کو ٹکر۔ کارسوار محفوظ، ریسکیو ذرائع۔
منچن آباد ( طاہر کریم خان سے) دھند کے باعث مین ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار کو ٹکر۔ کارسوار محفوظ، ریسکیو ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے قریب مین ہائی وے پر دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار تباہ ہو گئی۔ کار سوار باپ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور انہیں صرف معمولی خراشیں آئیں۔