مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں غریب ،مستحق اور نادار لوگوں کی آنکھوں کے فری علاج کی سہولت کے لئے پہلے تین روزہ فری میگا سرجیکل آئی کیمپ کا آغاز۔

 پاکستان مسلم لیگ ن سیکٹریٹ میں مظفر اقبال کی جانب سے چولستانی غریب ،مستحق اور نادار لوگوں کی آنکھوں کے فری علاج کی سہولت کے لئے پہلے تین روزہ فری میگا سرجیکل آئی کیمپ کا آغاز۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات کی شرکت۔ پہلے روز تین سو مریضوں کا فری چیک اپ جبکہ 250سے زائد آپریشن کئے گئے

فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سیکٹریٹ میں مظفر اقبال کی جانب سے چولستانی غریب ،مستحق اور نادار لوگوں کی آنکھوں کے فری علاج کی سہولت کے لئے پہلا تین روزہ فری میگا سرجیکل آئی کیمپ کا آغاز۔افتتاحی تقریب میں سیاسی سماجی صحافی شخصیات کی شرکت۔پہلے روز تین سو مریضوں کا فری چیک اپ جبکہ 250سے زائد آپریشن کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق امیدوار پی پی 244 میاں مظفر اقبال کی جانب سے فورٹ عباس میں تین روزہ میگا فری آئی کیمپ لگایا گیا۔ جس میں فری چیک اپ کے علاوہ فری لینز، اور فری ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ سفید موتیا کے مریضوں کے لئے بذریعہ لیزر سفید موتیے کے فری آپریشن کئے گئے ۔پاکستان کے مشہور سرجن ڈاکٹرز اس کیمپ میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں رہے ہیں، آنکھوں کا معائنہ اور آپریشن مفت کئے جارہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں دعا بھی کروائی گئی۔ جس میں علاقہ کے معززین اور صحافیوں نے شرکت کی۔صدر مسلم لیگ ن تحصیل حاجی اعجاز احمد ، صدر فورٹ پریس کلب میاں عبدالواجد، سابق چیئرمین چوہدری محمد افضل، احمد نعیم، ندیم ظفر شامل تھے میاں مظفر اقبال نے بتایا انشاء اللہ سیاست میں قدم ہی عوامی خدمت کے لئے رکھا ہے۔ اور یہ میرا پہلا قدم ہے اسی طرح عوام کی خدمت کے لئے اسی طرح کے پروگرام کرواتا رہاہوں گا۔