رورل ہیلتھ سنٹر منڈی مدرسہ میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یاسین کا ایس پی انویسٹیگیشن فاروق کمیانہ اور انچارج آر ایچ سی منڈی مدرسہ ڈاکٹر سعید عباس کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر منڈی مدرسہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ہیلتھ کا ایس پی انویسٹیگیشن اور انچارج آر ایچ سی منڈی مدرسہ ڈاکٹر سعید عباس کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر منڈی مدرسہ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری موسم بہار کی شجر کاری مہم "ہر بشر دو شجر" کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر محمد یاسین نے ایس پی انویسٹیگیشن فاروق کمیانہ اور انچارج آر ایچ سی منڈی مدرسہ ڈاکٹر سعید عباس کلوکا کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر منڈی مدرسہ میں پودا لگا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر رورل ہیلتھ سنٹر منڈی مدرسہ کا سٹاف، پولیس اہلکاران بھی موجود تھے۔ پودا لگانے کے بعد شجر کاری مہم کی کامیابی اور وطن عزیز کی ترقی و سالمیت کے لیے دعا بھی کی گئی۔