تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا۔ نوجوان موقع پر جانبحق۔

 تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا۔ نوجوان موقع پر جانبحق۔ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا۔ نوجوان موقع پر جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر- ہارون آباد روڈ پر اڈہ گجیانی کے قریب تیز رفتار بس نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار بس ریڑھی کو کراس کرتے ہوئے بےقابو ہو گئی اور مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ نوجوان جس کی شناخت توحید ولد ریاست علی ساکن مہاروالی کے نام سے ہوئی ہے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔ بس کا ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ موقع پر جمع ہونے والے لوگوں نے احتجاجاً سڑک بلاک کر دی۔ پٹرولنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور سڑک پر ٹریفک بحال کروائی۔