حکومت وقت اردو کو قومی زبان کے طور پر نافذ کرے۔ آج تجدید عہد کادن ھے۔ ڈاکٹر ملک صفدر ضیاء صدر تحریک نفاذ اردو ضلع بہاولنگر

 آج تجدید عہد کادن ھے۔ قائداعظم نے 25 فروری 1948 کو تمام سرکردہ رہنماؤں سے مشورے کے بعد اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا۔ صدر تحریک نفاذ اردو ضلع بہاولنگر

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) تحریک نفاذ اردو ضلع بہاولنگر کے صدر ڈاکٹر ملک صفدر ضیاء نے اپنے ایک بیان میں کہا ھےکہ آج کے دن ھمارا مطالبہ ھے کہ حکومت وقت اردو کو قومی زبان کے طور پر نافذ کرۓ آج تجدید عہد کادن ھے کیونکہ قائد اعظم رح نے 25 فروری 1948 کو تمام سرکردہ رہنماؤں سے مشورے کے بعد اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا اور اسی شام وزیراعظم لیاقت علی خان نے یہ بل قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جو اتفاق رائے سے منظور ہوا۔

کتنی بدقسمتی ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے قائد اعظم کے خواب کو چکنا چور کردیا اور آج تک اردو کو ملک کی سرکاری زبان نہ بننے دیا۔دری اثنا ضلعی سیکرٹری جنرل سیف اللہ قریشی نے بھی اس دن کی مناسبت سے کہا کہ

ہم قائد اعظم کے سپاہی، تحریک نفاذ اردو پاکستان کے رضاکار آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق اردو کو ملک کی سرکاری زبان کے طور پر نافذ کروانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا موجودہ حکمران اس آئینی اور قومی فرض کو نافذ کرکے عوام کے حقوق کی ترجمانی کریں۔آج ہر پاکستانی کا نعرہ ھے

قومی_زبان_اردو_نافذکرو۔