پسند کی شادی کرنے دوشیزہ قتل۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پسند کی شادی کرنے والی 19 سالہ لڑکی قتل۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی 19 سالہ لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا گیا۔ پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔قتل ہونے والی لڑکی کے والد اور خاندان نے شوہر پر قتل کرنے کا مبینہ الزام عائد کردیا۔ موضع ٹیکو رام پورہ کی رہائشی مقدس بی بی نے محمد احمد نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے ایک ماہ بعد ہی اسکے شوہر نے جھگڑا کرنا شروع کردیا تھا۔
مقتولہ کے والد محمد منشاء نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدس بی بی کو اس کا شوہراکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔ والدین سے ملنے کی ضد کرنے پر میری بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا ہے۔ پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ نے والد کی رپورٹ پر شوہر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے