محکمہ انہار میں اندھیر نگری چوپٹ راج۔ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کسانوں کے خلاف کاروائی۔ کاشتکاروں نے محکمہ انہار کے دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا
بہاولنگر ( جاوید ارشد جٹ سے) محکمہ انہار میں اندھیر نگری چوپٹ راج۔ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کسانوں کے خلاف کاروائی۔ کاشتکاروں نے محکمہ انہار کے دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار بہاولنگر اندھیر نگری اور چوپٹ راج کی کہاوت پر عمل پیرا ہے۔ افسران نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے 6 آر نہر کے متعدد موگہ جات کے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔ کاشتکاروں نے مورخہ 15 فروری بروز منگل ضلعی ہیڈ کوارٹر بہاولنگر میں محکمہ انہار کے دفاتر کے گھیراؤ اور سخت احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔