سابق ایم این اے ڈاکٹر نور محمد غفاری روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی۔

 سابق ایم این اے ڈاکٹر نور محمد غفاری روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) سابق ایم این اے ڈاکٹر نور محمد غفاری روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، سابق ایم این اے ڈاکٹر نور محمد غفاری کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ نواحی علاقے محمود پور لالیکا کے قریب ڈاکٹر نور محمد غفاری کی گاڑی کو مزدا ڈالے نے ٹکر مار دی۔ ڈاکٹر نور محمد غفاری کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر نور محمد غفاری کے زخمی ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ڈاکٹر نور محمد غفاری کے چاہنے والے انکی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔