محکمہ زراعت توسیع کی ڈونگہ بونگہ میں ’’میگا فارمر گیدرنگ‘‘۔ گندم کی فصل اور محکمہ کے دیگر اقدامات پر تفصیلی معلوماتی گفتگو

 محکمہ زراعت توسیع کی ڈونگہ بونگہ میں ’’میگا فارمر گیدرنگ‘‘۔ گندم کی فصل اور محکمہ کے دیگر اقدامات پر تفصیلی معلوماتی گفتگو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع بہاولنگر نے سیشن کی صدارت کی۔


بہاولنگر (سیف الرحمن سے) محکمہ زراعت توسیع کی ڈونگہ بونگہ میں ’’میگا فارمر گیدرنگ‘‘۔ گندم کی فصل اور محکمہ کے دیگر اقدامات پر تفصیلی معلوماتی گفتگو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع بہاولنگر نے سیشن 

کی صدارت کی۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کی جانب سے موضع دینن بشنوئیاں مرکز ڈونگہ بونگہ تحصیل بہاولنگر میں ایک میگا فارمر گیدرنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جناب چوہدری لطیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع نے سیشن کی صدارت کی۔ انہوں نے کسانوں کے اجتماع سے خطاب کیا اور گندم کی فصل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ ارشاد علی شہباز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بھی کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ محمد اکرم یعقوب زراعت آفیسر نے تیل کے بیج کی فصلوں، کسان کارڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سبسڈی والی سکیموں، مشینوں کے معاملات پر عمل درآمد  کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے بتایا گیا۔ اس تقریب میں 150 کسانوں نے شرکت کی۔