عالمی شہرت یافتہ مبلغ و خطیب صاحبزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی ہارون آباد آمد۔ گورنمنٹ ہائی سکول میں مجمع سے خطاب فرمائیں گے۔ انتظامات کے سلسلے میں بزم حسان کی ہنگامی میٹنگ۔
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ مبلغ و خطیب صاحبزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی ہارون آباد آمد۔ گورنمنٹ ہائی سکول میں مجمع سے خطاب فرمائیں گے۔ انتظامات کے سلسلے میں بزم حسان کی ہنگامی میٹنگ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ مبلغ و خطیب صاحبزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی 26 فروری کو ہارون آباد میں اجتماع عام سے خطاب فرمائیں گے۔ انکی آمد کے سلسلے میں انتظامات کے لیے مجلس حسان ہارون آباد ایگزیکٹیو ممبران کا ہنگامی اجلاس ھوا اجلاس میں 26 فروری 2022 بروز ہفتہ کے اجتماع کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ مجلس حسان کے دوستوں نے 4 عدد عمرہ کے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سٹی ایوونیو کے ایم ڈی خان سعود فاروق چغتائی، محترم جناب چوھدری آصف ریاض اور ڈپٹی چیرمین مجلس حسان محترم جناب سخی سلطان پرنس نے حاضرین کے لیے بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ھارون آباد کے عہدیدارن و ممبران سمیت دیگر میڈیا نمائندگان، مرکزی انجمن تاجران کے ممبران سمیت دیگر احباب بھی تھے۔ صاحبزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی ہارون آباد میں آمد کے موقع پر عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔