ضلع بہاولنگر میں بھی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ القرآن کے امتحانات کا سلسلہ مکمل۔

 ضلع بہاولنگر میں بھی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ القرآن کے امتحانات کا سلسلہ مکمل ،ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون کی زیر نگرانی ضلع بھرکی تمام تحصیلوں میں طلباء وطالبات کے امتحانی مراکز قائم کئے گئے

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلع بہاولنگر میں بھی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ القرآن کے امتحانات کا سلسلہ مکمل ،ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون کی زیر نگرانی ضلع بھرکی تمام تحصیلوں میں طلباء وطالبات کے امتحانی مراکز قائم کئے گئے  جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں 212 طلباء کرام نے امتحان دیا جبکہ ضلع بھر میں 865 حفاظ جس میں کل طلباء 720 اور 145 طالبات شریک ہوئے ضلعی مسئول وفاق المدارس مولاناجلیل احمد اخون نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ حفظ القرآن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ایک ساتھ درس نظامی کے امتحانات بھی شروع ہونگے  شعبہ حفظ القرآن کے ضلع بھر میں امتحانات پرامن ماحول میں منعقد ہونے میڈیا نمائندگان نے امتحانی مرکز کا معائینہ بھی کیا اور مقامی سطح پر اقدامات کو سراہا تمام شرکا کو جامع العلوم کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا ،یاد رہے وفاق المدارس بورڈ کو دنیا بھر میں ہر سال  سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے پر رابطہ عالم اسلامی جدہ ایوارڈ بھی دے چکی ہے ۔