پی سی بی ونٹر کلب چیمپئن لیگ کے میچ میں یونیورسل کلب فورٹ عباس نے اتحاد کلب ہارون آباد کو ہرا دیا۔

 پی سی بی ونٹر کلب چیمپئن لیگ کے میچ میں یونیورسل کلب فورٹ عباس نے اتحاد کلب ہارون آباد کو 41 رنز سے ہرا دیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عمران وٹو نے انعامات تقسیم کیے

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) پی سی بی ونٹر کلب چیمپئن لیگ کے میچ میں یونیورسل کلب فورٹ عباس نے اتحاد کلب ہارون آباد کو 41 رنز سے ہرا دیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عمران وٹو تفصیلات کے مطابق منی سٹیڈیم ڈونگہ بونگہ میں پی سی بی ونٹر کلب چیمپئن لیگ کا میچ یونیورسل کلب فورٹ عباس اور اتحاد کلب ہارون آباد کے درمیان کھیلا گیا۔ یونیورسل کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 246 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں اتحاد کلب ہارون آباد کی ٹیم 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میچ کے مہمان خصوصی ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عمران وٹو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں انکو کھیل کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔