پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارپی پی 284 میاں مظفر اقبال کی جانب سے غریب، مستحق اور نادار لوگوں کی آنکھوں کے فری علاج کی سہولت کے لئے پہلا تین روزہ فری میگا سرجیکل آئی کیمپ 26 فروری سے لگایا جائے گا۔اس کیمپ کے روح رواں میاں مظفر اقبال اور تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن حاجی اعجاز احمد ہیں
فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارپی پی 284 میاں مظفر اقبال کی جانب سے غریب ،مستحق اور نادار لوگوں کی آنکھوں کے فری علاج کی سہولت کے لئے پہلا تین روزہ فری میگا سرجیکل آئی کیمپ26 فروری سے لگایا جائے گا۔اس کیمپ کے روح رواں میاں مظفر اقبال اور تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن حاجی اعجاز احمد ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تین روزہ میگا فری آئی کیمپ 26 سے 28 فروری تک رہائش گاہ میاں مظفر اقبال لگایا جا رہا ہے ۔ جس میں فری چیک اپ کے علاقہ فری لینز،اور فری ادویات بھی فراہم کی جائے گی۔سفید موقیا کے مریضوں کے لئے بذریعہ لیزر سفید موتیے کا فری آپریشن ہو گا ۔میاں مظفر اقبال نے فورٹ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مشہور فیکو سرجن ڈاکٹر اس کیمپ میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور آنکھوں کا معائنہ اور آپریشن مفت ہو گا۔پہلے دن افتتاحی دعا صبح دس بجے ہو گی جس میں علاقہ کے معززین اور صحافی شرکت کریں گے۔ میاں مظفر اقبال نے بتایا انشاء اللہ سیاست میں قدم ہی عوامی خدمت کے لئے رکھا ہے۔ اور یہ میرا پہلا قدم ہے اسی طرح عوام کی خدمت کے لئے اسی طرح کے پروگرام کرواتا رہاہوں گا۔ میں میڈیا کے توسط سے علاقہ کے نادار افراد سےاپیل کر تا ہے کہ لازمی آئین اور ہمراہ اپنا قومی شناختی کارڈ بھی لیتے آئیں۔