حلقہ کی عوام کے ساتھ ہمارا انسانیت کا مظبوط رشتہ ہے۔ سر براہ مسلم لیگ ضیاء چوھدری اعجازالحق کی تعزیتی ملاقات کے موقع پر گفتگو
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) حلقہ کی عوام کے ساتھ ہمارا انسانیت کا مظبوط رشتہ ہے۔ سر براہ مسلم لیگ ضیاء چوھدری اعجازالحق کی تعزیتی ملاقات کے موقع پر گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوھدری محمد اعجاز الحق اور سابق چیئرمین بلدیہ ہارون آباد حاجی محمد یاسین کی سبزی منڈی کے آ ڑھتی ملک بلال کے بھائی ملک شریف اور وائٹل ورکر کلوخان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت وافسوس اور فاتحہ خوانی کیلئے سبزی منڈی آ مد۔ اس موقع پر اسماعیل قریشی،طاہر توگیروی،اختر سبزی والا،ملک رشید، جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کی ٹیم اور دیگر ورکر بھی انکے ہمراہ تھے
اعجازالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے ہٹ کر ہمارا اور آ پکا انسانیت کا مظبوط رشتہ ہے وائٹل گروپ اور ضیاء لیگ حلقہ کے عوام کے دکھ سکھ میں ہمیشہ ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے حاجی یاسین نے کہاکہ آپ ہمارے بازو ہیں آ پکی ہر تکلیف کادرد ہم اپنے اندر محسوس کرتےہیں آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں آخر میں مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی اللہ پاک کےحضور خصوصی دعاکی گئی۔