ڈی پی او محمد ظفر بزدار اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کی فورٹ عباس میں کھلی کچہری

 ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کے ہمراہ SDPOآفس فورٹ عباس میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کے ہمراہ SDPOآفس فورٹ عباس میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خاں صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کے ہمراہ SDPOآفس فورٹ عباس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بغور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر تمام سرکل کے ایس ڈی پی او ز نے اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔