یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے گھی بلیک ہونے لگا۔ 25 کلو گھی سمیت ایک شہری کو تحصیل انتظامیہ نے دھر لیا۔

 یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے گھی بلیک ہونے لگا سٹور انچارج کی جانب سے 260 روپے کلو گھی مخصوص افراد کو 300 روپے کلو فروخت کیے جانے کا انکشاف 25 کلو گھی سمیت ایک شہری کو تحصیل انتظامیہ نے دھر لیا مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی ملی بھگت سے گھی بلیک ہونے لگا سٹور انچارج کی جانب سے 260 روپے کلو گھی مخصوص افراد کو 300 روپے کلو فروخت کیے جانے کا انکشاف 25 کلو گھی سمیت ایک شہری کو تحصیل انتظامیہ نے دھر لیا مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی کارپوریشن کے زریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے من پسند گھی 260 روپے فی کلو دیا جارہا ہے جو ہر خریدار شہری کو بمشکل 2 سے 3 کلو دیگر اشیاء کی خریداری کے ساتھ دیا جاتا ہے مگر مسلم کالونی میں قائم یوٹیلٹی سٹور انچارج کی ملی بھگت سے 25 سے 50 کلو تک گھی مخصوص افراد کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے زرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر کی ٹیم نے ایک شخص کو 25 کلو من پسند گھی سمیت قابو کیا جس نے اعتراف کیا ہے کہ 260 روپے فی کلو والا گھی زیادہ مقدار میں حاصل کرنے کی بابت سٹور انچارج کو فی کلو 300 یعنی 40 روپے فی کلو زائد ادا کیے ہیں اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان منیر نے گھی سمیت زیر حراست شخص کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مزید انکوائری کا آغاز کردیا ہے یوٹیلٹی سٹورز کی بے ضابطگیوں پر عوامی سماجی سیاسی اور صحافتی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے