ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی "پیکا" قانون کے خلاف صحافیوں کی احتجاجی ریلی۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پیکا قانون کے خلاف سٹی چوک سے رفیق شاہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں ضلع بھر سے صحافیوں نے  بھرپور تعداد میں شرکت کی

بہاولنگر(طاہر کریم خان) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پیکا قانون کے خلاف سٹی چوک سے رفیق شاہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں ضلع بھر سے صحافیوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ،رفیق شاہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور مقررین کا خطاب ۔پیکا قانون آزادی اظہار کیخلاف گہری سازش ہے موجودہ حکومت اس قانون کے تحت صحافیوں کی زباں بندی کرنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر پی ایف جے فہد شفیق نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت ہوش کے ناخن لے اور صحافیوں کی زبان بندی سے حکوتی نااہلی ختم نہیں ہو سکتی صحافی معاشرے کی آنکھ اور آئینہ ہیں حکومت کو آئینہ میں اپنا چہرہ گندہ نظر آ رہا ہے تو اس میں صحافیوں کا کیا قصور ہے،شرکاء سے سینئر صحافی قاسم علی شیخ نے کہا کہا کہ صحافیوں نے آمروں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا یہ کیا پدی کیا پدی شوربہ ہیں رات کی تاریکی میں جمہوری حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے یہ قانون نافذ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے یہ قانون نافذ کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر سینئر صحافیوں محمد احمد چوہدری۔منچن آباد سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں شیخ گلریز ۔احسن عمران اور چشتیاں سے ابوبکر چوہدری ،بہاولنگر سے سید انیس الرحمن گیلانی منڈی مدرسہ سے خان محمد لنگاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ نقابت کے فرائض رانا ثاقب سلیم نے انجام دیے ۔