عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ عامر سہیل کلوکا

 عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ گراس روٹ لیول کے مسائل کا ادراک ہے، حل کے لیے بہترین منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ عامر سہیل کلوکا کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ گراس روٹ لیول کے مسائل کا ادراک ہے، حل کے لیے بہترین منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ عامر سہیل کلوکا کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کلوکا برادری کے متفقہ امیدوار عامر سہیل کلوکا نے بہاولنگر کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور انتخابی منشور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ عامر سہیل کلوکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ گراس روٹ لیول کے مسائل کا ادراک ہے، حل کے لیے بہترین منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرافت ہماری پہچان ہے۔ برادری نے بھاری ذمہ داری سونپی ہے جسے ایمانداری اور تن دہی سے پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔

 ملاقات میں سینئر صحافی، نائب صدر پریس کلب بہاولنگر، نمائندہ سما ٹی وی و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سٹی بہاولنگر طاہر کریم خان، سینئر صحافی, ممبر پریس کلب بہاولنگر، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیا کونسل، ڈسٹرکٹ رپورٹر سچ ٹی وی، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق راجہ کوکب افتخار جنجوعہ،

 جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر چوہدری جاوید ارشد جٹ،

 سینئر صحافی، ممبر پریس کلب بہاولنگر، پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن سابق کونسلر شیخ محمد یسین، نوجوان صحافی و ممبر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر عبدالوحید بھٹی، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے راہنما بارش علی کلوکا شریک ہوئے۔