داماد نے اپنے سسر کو فائر مار کر زخمی کردیا

 تھانہ منچن آباد کی حدود میں داماد نے اپنے سسر کو فائر مار کر زخمی کردیا۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ منچن آباد کی حدود میں داماد نے اپنے سسر کو فائر مار کر زخمی کردیا۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منچن آباد کی حدود میں روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر وسیم نامی شخص نے اپنے سسر کی ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ڈی پی او بہاولنگر کے نوٹس لینے پر پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر لی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔ قصوروار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائےگی ،کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔