وطن کا بہادر سپوت محمد ساجد دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے قربان۔ تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں ہو گی۔

 وطن کا بہادر سپوت دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے قربان۔ سپاہی محمد ساجد ملک دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں ہو گی۔

چشتیاں (حافظ محمد جاوید سے) وطن کا بہادر سپوت دھرتی ماں کی حفاظت کرتے ہوئے قربان۔ سپاہی محمد ساجد ملک دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی گاؤں چک 11 فورڈ واہ سے تعلق رکھنے والا پاک آرمی کا سپاہی محمد ساجد وزیرستان میں دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔ شہید محمد ساجد کی تدفین آج پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں چک 11 فورڈ واہ میں کی جائے گی۔ شہید 4 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

شہید نے سوگواران میں بیوہ 1بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑی ہے۔