وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بہاولنگر پہنچنے پر مختلف سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی مبارکباد

 وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بہاولنگر پہنچنے پر مختلف سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی مبارکباد

بہاولنگر (محمد نصراللہ خان سے) وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بہاولنگر پہنچ گئے مختلف سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی مبارکباد ، تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ بہاولنگر ضلع کے مسئول شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون عمرہ کی ادائیگی کے بعد بہاولنگر پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی پابندیوں کے بعد کرم ہوا اور ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے روضہ رسول اور اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائی وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات شعبہ حفظ القرآن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں طلبا کرام کے لئے 5 سینٹرز 22 فروری کو جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر ، 17 فروری کو جامع مظاہر العلوم چشتیاں ، 20 فروری جامع تعلیم الاسلام ہارون آباد ، 20 فروری کو جامعہ عربیہ نیازیہ فورٹ عباس اور جامع صادقیہ عباسیہ منچن آباد کو بنایا گیا ہے جہاں 15 فروری کو امتحان، جبکہ طالبات کے لئے 21 فروری جامعہ العارف تعلیم القرآن قریش کالونی بہاولنگر ، 17 فروری مدرسہ رشیدیہ چشتیاں،جبکہ منچن آبادمیں15 فروری صادقیہ عباسیہ ، ہارون آباد تعلیم الاسلام  اور فورٹ عباس میں 20 فروری عربیہ نیازیہ میں امتحانی عمل ہوگا جبکہ شعبہ کتب طلباو طالبات کے امتحانات 26 فروری بروز ہفتہ پورے ملک میں ایک ساتھ ہونگے شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے پرجنرل سیکرٹری پریس کلب بہاولنگر رانا ثاقب سلیم ، شیخ یاسین، مفتی محمد نصر اللہ خان،محمد گلزار ، ملک مراد علی،غلہ منڈی بہاولنگر کے سہیل قریشی ،راو رضوان الرحمان ، شیخ محمد ارشد ، میزان بنک کے عبداللہ چشتی ،غلام مرتضی کھوکھر ،راجہ کوکب افتخار ،سیف الرحمن ، ملک انور سجاد ، عدنان صدیقی ،فضل الرحمان چترالی ،عبدالوحید بھٹی ، فہد شفیق ، پاکستان علماء کونسل کے ڈویژنل صدر حافظ مطلوب مہار، جمیعت علماء اسلام کے حافظ سراج احمد ،مولانا حسین تقی،مولانا قاری اکرام اللہ عارفی، مولانا رضا علی ،ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ضلعی صدر میاں عزیر شبیر لالیکا، ایم پی اے رانا عبدالروف، فضل الرحمان جٹ ودیگر نے مبارکباد دی ہے