محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت۔ قیمتی درختوں کی چوری جاری۔

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن سر سبز پاکستان کی دھجیاں اڑا دی گئیں چک عبداللہ کینال فورڈواہ کے اطراف پر لگے شجر راتوں رات غائب محکمہ جنگلات کی لا علمی۔

چشتیاں(حافظ محمد جاوید سے) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن سر سبز پاکستان کی دھجیاں اڑا دی گئیں چک عبداللہ کینال فورڈواہ کے اطراف پر لگے شجر راتوں رات غائب محکمہ جنگلات سونے میں مصروف. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن سر سبز پاکستان کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے چک عبداللہ کینال فورڈواہ کے اطراف پر لگے سر سبز درخت روزانہ کی بنیاد پر چوری ہونے لگے۔ محکمہ جنگلات کے گارڈز کی لاپرواہی کی وجہ سے شیشم کے قیمتی درخت راتوں رات غائب ہونے لگے۔ لیکن محکمہ جنگلات کے عملہ کو معلوم ہونے کے باوجود بھی کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔ محکمہ جنگلات کے گارڈمحمد سلیم سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ میں کسی بھی قسم کی درخت چوری سے لا علم ہوں۔ جب اس سے مزید پوچھا کہ دن کو تم نے اپنی فیلڈ میں چکر لگا کر دیکھا تو قانونی کاروائی کیوں نہیں کی تو اس نے کہا کہ میں آپکو جواب دینے کا پابند نہیں ہوں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس سنگین جرم میں گارڈز سمیت محکمہ جنگلات کے آفیسران بھی ملوث ہیں۔ عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ درختوں کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔