ضلعی پولیس کی ماہ جنوری کی کار کردگی رپورٹ جاری

 ضلعی پولیس کی ماہ جنوری کی کار گزاری، مختلف جرائم میں ملوث افراد گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور68 لاکھ 14 ہزار سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی ماہ جنوری کی کار گزاری،کل1052مقدمات درج 816ملزمان گرفتار، ماہ جنوری میں 186مجرمان اشتہاری،159عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور68لاکھ14ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 916ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں کل68لاکھ14ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 02سر گرم گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 12لاکھ 86 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے80 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے05رائفلیں،15 بندوقیں /رپیٹر، 57پسٹل، 03کاربین اور 313روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے107ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 14کلو462 گرام چرس،2945لیٹر شراب،223 لیٹر لہن اور10چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےAکیٹیگری کے 11اور Bکیٹیگری کے171 مجرمان اشتہاری اور159 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم کے دوران 68 پیشہ ورگداگروں کوگرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ جنوری میں 1352 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔