ضلع بہاولنگر میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقابلے گورنمنٹ کمپری ھنسو ھائی سکول بہاولنگر میں مورخہ 3 فروری بروز جمعرات صبح 9 بجے شروع ھوجائینگے۔ ان مقابلوں میں گائیکی'مصوری'افسانہ نگاری',دستکاری'لوک رقص اور تھیٹر کی کیٹیگریز شامل ھیں
بہاولپور( طاہر کریم خان سے) ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا ھے کہ بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اھتمام ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام 2022 کے مقابلوں کا آغاز مورخہ 3 فروری 2022 بروز جمعرات بہاولنگر سے کیا جائیگا جس میں ضلع بہاولنگر کے 16 سے 40 تک کے خواتین و مرد حضرات حصہ لیں گے۔یہ مقابلے گورنمنٹ کمپری ھنسو ھائی سکول بہاولنگر میں صبح 9 بجے شروع ھوجائینگے۔ان مقابلوں میں گائیکی'مصوری'افسانہ نگاری',دستکاری'لوک رقص اور تھیٹر کی کیٹیگریز شامل ھیں۔لوک رقص کی کیٹیگری میں عمر کی کوئی حد نہیں جبکہ سپیشل پرسنز(معزور افراد) کے لیئے کسی بھی کیٹگری میں حصہ لینے کے لیئے عمر کی کو ئی حد نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ موسیقی'افسانہ نگاری'مصوری'اور کرافٹ کی کیٹگریز میں پہلی'دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 20 ھزار روپے'15 ھزار روپے اور 10 ھزار روپے نقد انعامات جبکہ لوک رقص اور تھیٹر کی کیٹگریز میں پہلی'دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 40 ھزار'35 ھزار اور 30 ھزار روپے کے نقد انعامات دیئے جائینگے۔تمام کیٹگریز میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو شرکت کے سرٹیفیکٹس بھی دیئے جائینگے۔تمام امیدواروں کو شرکت کے دعوت نامے ان کے تعلیمی اداروں اور ان کے فون نمبرز پر ارسال کر دیئے گئے ھیں تاھم کسی امید وار کو اطلاع نہ ملی ھو تو فون نمبر 03017453206 پر یا مقابلے کے روز براہ راست آرٹس کونسل کی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتا ھے۔ضلع رحیم یار خان میں ٹیلنٹ ھنٹ کے مقابلے مورخہ 7 فروری اور ضلع بہاولپور میں ان مقابلوں کا انعقاد مورخہ 14 فروری کو ھوگا جبکہ ڈویژنل سطح کے مقابلہ جات مورخہ 17 اور 18 فروری کو بہاولپور میں ھونگے۔