لسٹ بی کا امتحا ن محکمہ پولیس میں ترقی کا پہلا زینہ ہے میر ٹ پر پو را اتر نے وا لے ملا زمین ہی پر و مو شن کے حق دار ہو ں گے۔ ڈی پی او بہاولنگر

 لسٹ  بی  کا امتحا ن محکمہ پولیس میں تر قی کا پہلا زینہ ہے میر ٹ پر پو رااتر نے وا لے ملازمین ہی پر و مو شن کے حق دار ہو ں گے۔ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دکھی انسا نیت کی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہو کر انجا م دیں۔ ڈی پی او بہاولنگر کا محکمانہ ترقی کے امتحان میں شریک ملازمین سے خطاب

بہا ولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفربزدار کی زیر نگرانی عبد الرزاق شہید پولیس لا ئن بہاولنگرمیں پو لیس کنسٹیبلان سے محکما نہ تر قی کے لیے بی لسٹ کے امتحا ن کا انعقاد۔ جس میں 260 پو لیس کنسٹیبلان نے حصہ لیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی زیر نگرانی پولیس کنسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کا امتحان لیا گیا۔ محکمانہ امتحان میں مجموعی طور پر 260 پولیس اہلکاران نے حصہ لیا۔ ڈی پی او محمد ظفر بزدار امتحان کو شفاف بنانے کیلئے خود موجود رہے اور مسلسل نگرانی کرتے رہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انور، ڈی ایس پی صدر سرکل، چشتیاں، ہارون آباد، ڈی ایس پی لیگل کے علاوہ افسران و جوان بھی نگرانی پر مامور تھے۔ ڈی پی اومحمد ظفر بز دارنے محکمانہ تر قی کے لیے بی لسٹ کے امتحا ن میں آنے وا لے پولیس ملا زمین سے خطا ب کے دوران کہا کہ میرٹ، شفافیت کے تحت امتحان کے تمام مراحل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ترقی تمام ملازمین کی خواہش ہوتی ہے، کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔لسٹ  بی  کا امتحا ن محکمہ پولیس میں تر قی کا پہلا زینہ ہے میر ٹ پر پو را اتر نے وا لے ملا زمین ہی پر و مو شن کے حق دار ہو ں گے۔ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دکھی انسا نیت کی خدمت کے جذبہ سے سر شار ہو کر انجا م دیں۔ محنت اور جاں فشانی کو نصب العین بنائیں۔ تحریری امتحان میں پاس امیدواران کا انٹرویو ہوگا۔تمام مراحل میں کامیاب امیدواران کو لسٹ بی ون میں درج کردیا جائے گا تاکہ آ پ میرٹ پر کامیا ب ہو کر مستقبل میں مزید ذمہ دا ریوں کا بو جھ پوری ایمانداری سے انجام دیں۔