احساس سینٹر پر امدادی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والی خاتون اور اسکے بیٹے پر پولیس اہلکار کا تشدد۔ خاتون بے ہوش۔

 احساس سینٹر پر امدادی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والی خاتون اور اسکے بیٹے پر پولیس اہلکار کا تشدد۔ خاتون بے ہوش۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) احساس سینٹر پر امدادی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والی خاتون اور اسکے بیٹے پر پولیس اہلکار کا تشدد۔ خاتون بے ہوش۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر میں قائم احساس سینٹر پر امدادی رقم وصول کرنے کے لیے آئی ہوئی خاتون پر گیٹ پر تعینات ملازم و پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر تشدد کیا۔ تشدد کی وجہ سے خاتون بے ہوش ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس نے منجھے اور میرے بیٹے کو مارا ہے۔ جبکہ گیٹ پر موجود پولیس کے اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم نے اس خاتون کے بیٹے سے موٹر سائیکل کے کاغذات مانگے تھے جس پر انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ جبکہ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ لڑکے کی بائیک گیٹ کے باہر کھڑی تھی۔ جسے کالج کا ملازم کھینچ کر اندر لے گیا۔ پولیس اہلکار سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سب لوگوں سے موٹر سائیکل کے کاغذات چیک کرتے ہیں تو وہ اس کا کوئی جواب نا دے سکا۔