ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کی بروقت کاروائی۔ چور رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مسروقہ نیبولائزر برآمد۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر کی بروقت کاروائی۔ چور رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مسروقہ نیبولائزر برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر
ہسپتال بہاولنگر کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مؤثر مانیٹرنگ کی بدولت ٹی بی وارڈ سے نیبولایئزر چوری کر کے لے جانے والے چور عثمان ولد حکم دین سکنہ وکلاء کالونی بہاولنگر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ڈاکٹر جمیل شاہ نے سیکیورٹی سپروائزر راؤ ذوالفقار اور سیکیورٹی گارڈ ارسلان کو فوری طور پر چور کو پکڑنے کا حکم دیا اور مسروقہ نیبولائزر برآمد کروا لیا۔ ڈاکٹر جمیل شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کا چارج سنبھالنے کے بعد انتظامی معاملات کو احسن انداز میں کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں سابقہ ادوار کی بدانتظامی کا بھی خاتمہ کر دیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر جمیل شاہ کی فرض شناسی ہے کہ وہ شام کے وقت بھی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہسپتال کی نگرانی کر رہے ہیں۔