گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں بیوی نے کسی کے وار کر کے خاوند کو زخمی کر دیا۔

 گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں بیوی نے کسی کے وار کر کے خاوند کو زخمی کر دیا۔ زخمی خاوند ہسپتال منتقل۔ ڈی پی او کے حکم پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں بیوی نے کسی کے وار کر کے خاوند کو زخمی کر دیا۔ زخمی خاوند ہسپتال منتقل۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تخت محل کی حدود میں بیوی نے اپنے خاوند کو کسی کے وار سے مضروب کر دیا۔ میاں بیوی کے مابین اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔ بروز وقوعہ میاں بیوی کے مابین کسی بات پر تکرار ہوئی اور بیوی نے کسی کے وار سے خاوند شاہد علی کو زخمی کر دیا۔ مضروب شاہد علی کو فوری DHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او بہاولنگر کے نوٹس لینے پر تھانہ تخت محل پولیس نے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے ملزمہ گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے قبضے سے آلہ ضرب کسی بر آمد کر لی گئی۔ ڈی پی بہاولنگر کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی ۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ملزمہ کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔