بلوچ کلچر ڈے کے موقع بہاولنگر میں تقریب

 بلوچ کلچر ڈے کے موقع بہاولنگر میں تقریب۔بلوچ قبائل کے سرداروں سمیت ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او بہاولنگر کی شرکت۔ بلوچ کلچر کے فروغ کا عزم۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بلوچ کلچر ڈے کے موقع بہاولنگر میں تقریب۔بلوچ قبائل کے سرداروں سمیت ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او بہاولنگر کی شرکت۔ بلوچ کلچر کے فروغ کا عزم۔

 تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں مقامی میرج ہال میں بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ضلع بھر سے بلوچ قبائل کے سرداروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ کلچر کے فروغ کی یہ ایک شاندار کوشش ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے شاندار تقریب کے انعقاد پر سردار اقبال خان بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قبائل کو اس طرح کی تقاریب کا انعقاد کرتے رہنا چاہئیے۔ بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنا تمام بلوچ قبائل کی زمہ داری ہے تقریب کے منتظم و میزبان سردار اقبال خان بلوچ نے ذیشان عباس لاشاری اور ظفر خان لاشاری کے ہمراہ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔