کلین اینڈ گرین مہم کے تحت محکمہ سپورٹس کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

 ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت محکمہ سپورٹس کی جانب سے حیدر اسٹیڈیم میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے محکمہ سپورٹس کی جانب سے حیدر اسٹیڈیم میں پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران

 خان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا محکمہ سپورٹس کی جانب سے حیدر اسٹیڈیم میں پودے لگائے گئے اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک،مقصودالحسن جاوید ڈویژنل سپورٹس آفیسر پی ایم یو جنوبی پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد کلیم ڈی ایس او یاسمین اختر، تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر ٹائیگر فورس کے جوانوں اور کھلاڑیوں نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا جن کا کہنا تھا کہ معاشرے کا ہر فرد اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے تاکہ سرسبز پاکستان کا خواب پورا ہوسکے اس موقع پر نیشنل کوچ بیڈمنٹ امجد مالا، ٹیبل ٹینس کوچ اسد اور عاقب خورشید و دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے