سپورٹس کمپلیکس کو آباد دیکھ کر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی افسران کی کارکردگی کا اندازہ ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر

 کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس کو آباد دیکھ کر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی افسران کی کارکردگی کا اندازہ ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کا ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس کو آباد دیکھ کر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی افسران کی کارکردگی کا اندازہ ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر کا ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔

 تفصیلات کے مطابق تحصیل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام تحصیل بہاولنگر اور تحصیل منچن آباد کی ٹیموں کے درمیان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سپورٹس کمپلیکس حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر محمد ارشد ورک تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محترمہ یاسمین اختر اور تحصیل سپورٹس آفیسر محترمہ عظمیٰ بشیر نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اور کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔

اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر محمد ارشد ورک نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی اس کاوش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی صحت کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں۔ تقریب میں نیشنل کوچ بیڈ منٹن امجد مالا، ٹیبل ٹینس کوچ اسد اور عاقب خورشید سمیت مختلف کلبز کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔