انسانیت کی خدمت مشن ہے۔ ڈاکٹر سعید عباس کلوکا

 انسانیت کی خدمت مشن ہے۔ ہسپتال کے سٹاف کے تعاون سے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر سعید عباس کلوکا انچارج آر ایچ سی منڈی مدرسہ

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) انسانیت کی خدمت مشن ہے۔ ہسپتال کے سٹاف کے تعاون سے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر سعید عباس کلوکا تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر منڈی مدرسہ کے انچارج ڈاکٹر سعید عباس نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے۔ اپنی ساری صلاحتیں اسی مشن کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔ رورل ہیلتھ سنٹر منڈی مدرسہ کی حالت چند ہفتوں میں بدل کر رکھ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سعید عباس کلوکا نے کاٹ گنگا سنگھ میں نمبردار رضا سعید کلوکا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے سٹاف کے تعاون سے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر میاں رضا سعید کلوکا نمبردار نے کہا کہ ڈاکٹر سعید عباس علاقہ کے لیے ایک نعمت ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ہر وقت مریضوں کی خدمت کے لیے تیار ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید عباس کلوکا نے بنیادی مرکز صحت کاٹ گنگا سنگھ میں تعیناتی کے دوران لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیے تھے۔ سابق کونسلر میاں عبدالمالک کلوکا نے کہا کہ ڈاکٹر سعید عباس کلوکا نے ہر امیر غریب کا بلا تفریق علاج کر کے لوگوں کی دعائیں سمیٹی ہیں۔