قبرستان سے نوجوان کی نعش برآمد

 قبرستان سے نوجوان کی نعش برآمد۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) قبرستان سے نوجوان کی نعش برآمد۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں قریش کالونی والے قبرستان سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا۔ مقوفی کی شناخت محمد راشد ولد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ موت کی وجہ کا ابھی تعین نہیں ہو سکا ہے۔