اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دینے والے ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ محمد ظفر بزدار ڈی پی او بہاولنگر

 اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دینے والے ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ محمد ظفر بزدار ڈی پی او کا ترقی پانے والے ملازمین کو بیج لگانے کی تقریب سے خطاب۔ تقریب میں 9 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل پروموٹ ہونے پر بیج لگائے گئے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دینے والے ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ محمد ظفر بزدار ڈی پی او کا ترقی پانے والے ملازمین کو بیج لگانے کی تقریب سے خطاب۔ تقریب میں 9 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل پروموٹ ہونے پر بیج لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر نے ایس پی انویسٹیگیشن کے ہمراہ بہاولنگر پولیس کے 9 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل ترقی پانے پر پروموشن بیج لگائے۔  

ترقی پانے والے محمد محسن رضا، ندیم ارشد، وقاص گوہر، محمد شفیق، محمد مرتضی، غلام قادر، محمد عمران، قمر شہزاد اور ظفراقبال کو ترقی کےبیج لگائے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانےوالے ملازمین کو ڈی پی او محمد ظفر بزدار کی مبارکباد نے مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے ترقی پانے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی کے حصول پر مزید محنت اور دیانت داری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دینے والے ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

معروف سیاسی و سماجی شخصیت، آل پاکستان کلوکا برادری کے صدر میاں شعیب احمد کلوکا اور صحافی عامر سہیل کلوکا، معروف تاجر میاں ریاض احمد کلوکا نے ترقی پانے پر ظفر اقبال کلوکا کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ظفر اقبال کلوکا ہیڈ کانسٹیبل بننے کے بعد ملک و قوم کی مزید تن دہی سے خدمت کریں گے۔