کورونا وباء کے دوران خدمات سرانجام دینے والی نرسز اور پیرامیڈیکس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈی پی او ظفر بزدار، ڈاکٹرز اور افسران نےتقریب میں شرکت کی.
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وباء کے دوران خدمات سرانجام دینے والی نرسز اور پیرامیڈیکس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈی پی او ظفر بزدار، ڈاکٹرز اور افسران نےتقریب میں شرکت کی. اس موقع پر نرسز پیرامیڈیکس سٹاف کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا. تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے.
ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی خطرناک صورتحال میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ کی شاندارخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے. ڈی پی او نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ہیلتھ پروفیشنلز پر فخر ہے. تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر جمیل شاہ، صدر پی ایم اے ڈاکٹر عاطف نعیم ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مس فریحہ نے ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا