ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر

 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں صفائی کی صورتحال ابتر۔ ابلتے گٹر صفائی کی ذمہ دار کمپنی کی کارکردگی کا پول کھول رہے ہیں۔ صفائی کے نام پر سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں صفائی کی صورتحال ابتر۔ ابلتے گٹر صفائی کی ذمہ دار کمپنی کی کارکردگی کا پول کھول رہے ہیں۔ صفائی کے نام پر سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں صفائی کا ٹھیکہ پرائیویٹ فرم کے پاس ہے جس کی لوٹ مار پالیسی کی وجہ سے ہسپتال کے ابلتے گٹر اس کمپنی کی کارکردگی کا پول کھول رہے ہیں۔ صفائی کے لئے عملہ کاغذوں میں بھرتی کیا گیا ہے جبکہ عملی طور پر اسکا 50 فیصد عملہ ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے۔ ان کی بھرتی بوگس ہے اور صرف مال بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر گٹر میں سے گندگی نکل کر باہر جمع ہو رہی ہے اور تعفن اور بدبو کی وجہ سے پارکنگ کی طرف جانا محال ہو چکا ہے۔