تعلیم انسان کو اللہ کی پہچان کرنے میں مدد کرتی ہے بطور استاد ہمارا فرض ہےکہ بچوں کی تعلیم اور تربیت دونوں پر توجہ دیں۔ حاجی لطیف احمد

 تعلیم انسان کو اللہ کی پہچان کرنے میں مدد کرتی ہے بطور استاد ہمارا فرض ہےکہ بچوں کی تعلیم اور تربیت دونوں پر توجہ دیں۔ حاجی لطیف احمد

بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) تعلیم انسان کو اللہ کی پہچان کرنے میں مدد کرتی ہے بطور استاد ہمارا فرض ہےکہ بچوں کی تعلیم اور تربیت دونوں پر توجہ دیں۔ یہ بات معروف ماہر تعلیم و سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن منچن آباد حاجی لطیف احمد نے بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول منڈی صادق گنج چارج سنمبھالنے کے موقع پر کہی۔ اہل علاقہ اور والدین نے عرصہ دراز سے تعلیمی خدمات سر انجام دینے والے سینیئر ماہر تعلیم کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔