اڈہ گجیانی پر "مرکز مال" کا قیام خوش آئند ہے۔ عوام کو سہولت ملے گی

 اڈہ گجیانی پر "مرکز مال" کا قیام خوش آئند ہے۔ عوام کو سہولت ملے گی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) اڈہ گجیانی پر "مرکز مال" کا قیام خوش آئند ہے۔ عوام کو سہولت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے اڈہ گجیانی پر " مرکز مال" قائم کر دیا گیا ہے۔ مرکز مال کے قیام سے عوام کو محکمہ مال سے متعلقہ سہولیات گھر کی دہلیز پر ملیں گی اور مختلف کاموں کے لیے شہر نہیں جانا پڑے گا۔ مرکز مال اڈہ گجیانی پر "الریاض کمپیوٹر کانٹا" کے عقب میں مین روڈ پر قائم کیا گیا ہے۔ مرکز مال کے قیام کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے خدمت کمیٹی اڈہ گجیانی کے فنانس سیکرٹری حاجی محمد افضال چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ احسن اقدام ہے۔ معروف تاجر اور سیاسی و سماجی شخصیت عامر سہیل کلوکا نے کہا کہ عوام کو محکمہ مال سے متعلقہ کاموں خصوصاً انتقالات کی تصدیق کے لیے تحصیل دار افس کے چکر کاٹنے پڑتے تھے مگر مرکز مال کے قیام کی وجہ سے عوام کو کافی سہولیات اڈہ گجیانی پر ہی مل جائیں گی۔ انہوں نے مرکز مال کے قیام پر محکمہ مال کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔